رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طلباء قوم کا مستقبل ہیں، طلباء تنظیموں پر پابندی حکومتی آمریت ہے، عوامی راج پارٹی طلباء کی فلاح کے لیئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے مظفرگڑھ پوسٹ گریجویٹ کالج میں عوامی راج سٹوڈنٹ فیڈریشن کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے انڈے بیچ کر بکریاں پال کر اپنے تعلیمی اخراجات پورے کیے اس لیئے میں غریب طلبا کے تعلیمی مسائل کو سمجھتا ہوں۔ نوجوانوں میں مثبت سیاست کا رجحان معاشرے کے لیے مفید ہے، جو سیاستدان اپنے تعلیمی زمانے سے جدوجہد کرتا ہے وہ کسی حد تک اپنے ملک کے ساتھ مخلص ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء تنظیموں پر پابندی اُٹھائی لیکن اس حوالے سے ایک ڈسپلنری کمیٹی قائم کی جائے جو وہاں کے مسائل کو حل کرے۔
انہوں نے پاکستان عوامی راج پارٹی سٹوڈنٹ فیڈریشن کے کالج صدر خواجہ اذن علی، جنرل سیکریٹری قاسم چن، سینیر نائب صدر امین حسین، نائب صدر عثمان چن، سیکریٹری اطلاعات حسن عباس، فنانس سیکریٹری ابوبکر، سٹی صدر ذیشان نور کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی۔/۹۸۹/ ف۹۴۰