26 April 2017 - 15:15
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 427738
فونت
سعودی لڑاکا طیاروں کی یمن پرجارحیت جاری ہے اور اس کے تازہ حملوں میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
 یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے 5 صوبوں پر جارحیت کی جس کے نتیجے میں درجنوں یمنی شہید اور زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے کل یمن کے صوبے حجہ پر 11 مرتبہ بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد یمنی شہید اور زخمی ہو ئے اور میدی شہر کے کئی مراکز اور مکانات تباہ ہو گئے۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے شہروں مجز اورالظاہر پر بھی حملے کئے جس کے  جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اسی طرح  صوبہ تعز اور لحج پر بھی حملے کئے۔

سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے جس میں اب تک گيارہ ہزار سے زائد افراد شہید اور ہزاروں زخمی اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬