26 April 2017 - 15:21
News ID: 427740
فونت
ہندوستان کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف وید پرکاش ملک نے کشمیر کا سیاسی حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی ہندوستانی ذرائع سے رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف وید پرکاش ملک نے کشمیر کا سیاسی حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔ 

ہندوستانی شہر پونہ میں سرحد کالج برائے آرٹس، کامرس اور سائنس سے خطاب کرتے ہوئے وید پرکاش ملک نے کہا کہ کشمیر سمیت تنازعات کا خاتمہ صرف اور صرف فوج کا کام نہیں ہے، ان تنازعات کو سیاسی سطح پر حل کیا جانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ  کشمیر کے مسئلے کے حل کا تمام تر بوجھ فوج کے کندھوں پر ڈال کر توقع کی جارہی ہے کہ فوج اکیلے یہ مسئلہ حل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی حالانکہ یہ ناممکن ہے۔ کشمیر کے مسئلہ کا سیاسی حل تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬