‫‫کیٹیگری‬ :
20 May 2017 - 22:42
News ID: 428155
فونت
سرزمین ھندوستان کے معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید وصی حیدر نے طولانی مدت علالت کے بعد دار فانی کو الوداع کہہ دیا ۔
حجت الاسلام سید وصی حیدر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ھندوستان کے معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید وصی حیدر نے پھیپھڑے کے مرض کے سبب ۵۵ سال کی عمر میں اس دار فانی کو الوداع کہہ دیا ۔

حجت الاسلام سید وصی حیدر گنگیرو مظفر نگر میں پیدا ہوئے ، آپ کا تعلق دینی گھرانے سے تھا ، آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم حوزہ علمیہ باب العلم نوگاواں سادات میں حاصل کی اور پھر اعلی تعلیم کے شام تشریف لے گئے جہاں انہوں نے برجستہ اساتذہ کے سامنے زانوئے ادب تہہ کیا اور کسب فیض علم فرمایا ۔

آپ ایک مدت کے بعد تبلیغ دین اسلام کے لئے وطن واپس ہوئے اور اپنی تمام توانائی جوانوں کی تربیت اور معاشرہ کی تعمیر میں لگا دی ۔

آپ کل کثیر مومنین کی تشییع کے بعد اپنے آبائی قبرستان گنگیرو مظفر نگر میں دفن کردئے جائیں گے ۔

علمائے ھندوستان نے اس عظیم سانحہ پر ان کے خانوادے کو تعزیت پیش کرتے ہوئے پسماندگان سے ہمدردی کا اظھار کیا اور ان کے انتقال کو شیعہ معاشرے کا عظیم نقصان بتایا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۲۳/ ک۲۱۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬