28 June 2017 - 16:35
News ID: 428748
فونت
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کی جاری جارحیت کے جواب میں صوبے حجہ میں سعودی اتحاد کے فوجیوں پر حملہ کر کے کم از کم پانچ فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
  یمنی فوجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے میدی کے سواحل پر سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر انھیں بھاری نقصان پہنچایا۔

اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

 اس سے قبل سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے تعز کےعلاقے ذہاب کے رہائشی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں کم سے کم دس یمنی شہری شہید و زخمی ہوئے۔

منگل کی رات بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبے تعز میں وازعیہ کے علاقے پر حملہ کر کے رہائشی علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب نے عیدالفطر سے یمن کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬