06 July 2017 - 21:45
News ID: 428880
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا : ٹرمپ کی مودی کو تھپکی سے علاقائی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرات پیدا ہو چکے ہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اور مودی پاکستان دشمنی میں متحد ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : صرف مریم نواز ہی قوم کی بیٹی نہیں ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں منہ پر گولیاں مار کر شہید کی جانیوالی بھی قوم کی بیٹیاں تھیں۔

انہوں نے کہا : بھارت مسلسل پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہا ہے، ان حالات میں ہمارے حکمرانوں کو ملک کی سلامتی کے تحفظ کی فکر کرنی چاہیئے، ہماری کمزور اور غیر مؤثر خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، مودی کے دوست حکمرانوں کے ہاتھوں میں پاکستان غیر محفوظ ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی مودی کو تھپکی سے علاقائی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرات پیدا ہو چکے ہیں۔

چیئر مین سنی اتحاد کونسل کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی صفوں کو دہشتگردوں کے ہمدردوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔ قوم کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر لڑانے کا غیر ملکی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

حامد رضا نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے انکشافات سے ہماری حکمران اشرافیہ کا پٹھو ہو نا ثابت ہو گیا ہے۔ہمارے حکمران امریکہ کی غلامی میں قومی غیرت کا سودا کرنے میں شرم محسوس نہیں کرتے، امریکی غلامی سے نجات ہی پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پاناما کیس نے سدا بہار حکمران خاندان کی چالیس سالہ کرپشن بے نقاب کر دی ہے، کرپٹ حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونیوالا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬