10 July 2017 - 11:02
News ID: 428935
فونت
عراق کے وزیر اعظم اور عراقی فوج کے کمانڈر انچیف حیدر العبادی نے موصل شہر پہنچ کر، عراقی قوم کو اس شہر کی داعش کے قبضے سے آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔
حیدر العبادی اور عراقی مسلح فورس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  وزیراعظم حیدر العبادی اتوار کی شام موصل شہر پہنچے اور انہوں نے سینتیس ماہ کے قبضے کے بعد اس شہر کی داعش کے قبضے سے آزادی کا باضابطہ اعلان کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے بھی موصل میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی شاندار فتح پر اپنے عراقی ہم منصب کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان نے عراق کے وزیر دفاع عبدالغفور عبداللہ الحیانی اور عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر ھادی العامری کے نام تہنتی پیغامات میں حالیہ کامیابی کو عراق کی دینی قیادت کی دانشمندی اور بہادر عراقی کمانڈروں کی جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے عراق کے ساتھ دفاعی، فوجی اور سیکورٹی تعاون کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کے لیے تہران کی آمادگی کا بھی اعلان کیا ہے۔

عراقی فوج نے بغداد کے دروازے تک پہنچ جانے والے داعشی دہشت گردوں کو صرف سینتن ماہ میں شکست دے دی ہے اور ملک کے تمام اہم صوبوں اور شہریوں کو آزاد کرالیا ہے۔

عراقی فوج اب تعلفعر، الحویجہ، القائم اور جنوبی کرکوک کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬