افغان فورسز نے صوبہ غور میں کارروائی کرتے ہوئے ضلع تیوارہ سے طالبان دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرادیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 10سے زائد آپریشن کلین اپ کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک مقامی طالبان رہنما داداللہ سمیت 51طالبان ہلاک جبکہ 46 سے زائد زخمی ہو گئے۔
وزارت دفاع کے بیان کے مطابق آپریشن میں ایر فورس نے بھی حصہ لیا۔
دریں اثنا صوبہ غور کے گورنر کا کہنا ہے کہ افغان فورسز نے صوبہ غور میں کارروائی کرتے ہوئے ضلع تیوارہ سے طالبان دہشت گردوں کو پسپا کر دیا، صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ 2 دن تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد اس علاقے میں طالبان دہشت گردوں کو شکست دی گئی ہے اس کارروائی میں 13طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے