رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج 4 محرم الحرام کو ضلع ملتان میں علم و ذوالجناح کے کل 11 ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے جن میں سے 7 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ جلوسوں میں سے 2 لائسنسی اور 9 روائتی جلوس شامل ہوں گے۔ گزشتہ روز ملتان شہر اور گرد و نواح میں 8 جبکہ شجاع آباد میں 3 ماتمی جلوس نکالے گئے۔
آج 4 محرم الحرام کو ملتان شہر میں علم و ذوالجناح کا لائسنسی جلوس شام پانچ بجے آستانہ کمنگراں سے برآمد ہو کر حسین آگاہی، صرافہ بازار، پاک گیٹ اور پل شیدی لعل سے ہوتا ہوا رات گئے درگاہ حضرت بی بی پاک دامنہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
اسی طرح امام بارگاہ مقیم شاہ، محلہ بیگی، محلہ مچھر بھیر، محلہ طوطل پورہ اور سوتری وٹ سے بھی چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے۔ آج 4 محرم الحرام کو ضلع ملتان میں کل 158 مجالس عزا برپا ہوں گی جن میں سے 49 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
ملتان شہر اور نواحی علاقوں میں 127 قادرپور راواں میں 5، بدھلہ سنت میں 1، بستی ملوک میں 2، شجاع آباد میں 19، راجہ رام میں 2 اور جلال پور میں 6 مجالس عزا منعقد ہوں گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰