12 October 2017 - 17:17
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 430351
فونت
افغان حکومت:
افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔
دولت وزیری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے خبر رساں ایجنسی تسنیم سے گفتگو کے دوران کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے میدان میں افغانستان کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے-

انہوں نے کہا کہ جن ملکوں کو افغانستان میں دہشت گردی کا دائرہ پھیلنے پر تشویش ہے وہ افغان فوجیوں کی ٹریننگ اور انہیں ہتھیار فراہم کر کے افغان فوج کی تقویت کر سکتے ہیں-

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت اور فوج  کے پاس دہشت گردوں سے نمٹنے کی پوری توانائی ہے-

ان کا کہنا تھا کہ افغان فوجیوں کو صرف ہتھیاروں اورفوجی ساز و سامان کی ضرورت ہے۔/۹۸۹ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬