04 November 2017 - 14:35
News ID: 431671
فونت
پاکستان کے شیعہ قائدین:
سابق مرکزی صدر آئی ایس او اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کے اغواء یا جبری گمشدگی کیخلاف سرگودہا میں احتجاج کیا گیا، مقررین نے کہا کہ اس واقعہ میں وزیراعلٰی پنجاب اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا ہاتھ ہے، دونوں کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔
سید ناصر عباس شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن سرگودہا کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد خوشاب روڈ پر سابق مرکزی صدر آئی ایس او اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کے اغواء یا جبری گمشدگی کیخلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سید ناصر عباس شیرازی کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس واقعہ میں وزیراعلٰی پنجاب اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا ہاتھ ہے، دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ناصر عباس شیرازی کو فوری طور بازیاب کروایا جائے، ہمیں خطرہ ہے کہ یہ لوگ ناصر عباس شیرازی کو مروا دیں گے۔

مقررین نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے ہمیشہ آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون اسکی واضح مثال ہے۔  /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬