انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں مذہبی علماء نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں مذہبی علماء نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق انڈونیشی علماء کونسل کے اعلیٰ ترین رہنما انور عباس نے ملکی عوام سے اپیل کی کہ وہ اْس وقت تک امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں جب تک صدر ٹرمپ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اپنا فیصلہ منسوخ نہیں کرتے۔
ریلی کے شرکاء ایسے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر فلسطین کی حمایت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی کے ہزاروں شرکاء میں بہت سی خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے