23 March 2018 - 14:13
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435401
فونت
فلسطینی تنظیم عوامی محاذ آزادی:
فلسطینی تنظیم عوامی محاذ آزادی نے سعودی عرب کی طرف سے اسرائيل کے لئے اپنی فضائی حدود کھولنے کی اجازت دینے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کی بہت بڑی خیانت آشکار ہوگئي ہے۔
بیت المقدس

رسا ںیوز ایجنسی کی  العالم سے رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تنظیم عوامی محاذ آزادی نے سعودی عرب کی طرف سے اسرائيل کے لئے اپنی فضائی حدود کھولنے کی اجازت دینے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کی بہت بڑی  خیانت آشکار ہوگئي ہے۔

فلسطینی تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہندوستانی طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے اسرائیل جانے کی اجازت دیکر دنیا بھر کے مسلمانوں کے احساسات اور جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ ہندوستانی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی پہلی پرواز آج سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرتی ہوئی اسرائیل پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی تنظیم عوامی محاذ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب عملی طور پر اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت کررہا ہے اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کی خیانت آشکار ہوگئی ہے۔ / ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬