رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف عراق کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو حسینیہ فاطمہ کبری (س) نجف اشرف عراق میں سیکڑوں نمازگزاروں کی شرکت میں منعقد ہوئی ، عراق میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرحوں پر تشویش کا اظھار کیا اور کہا: سن ۲۰۱۷ عیسوی میں گذشتہ برس ہونے والے طلاقوں کے اسباب و عوامل پر تحقیقات کی جائیں اور اسے روکنے کے لئے مناسب قدم اٹھایا جائے ۔
انہوں نے امریکن مجلہ «اٹلانٹک» کو سعودیہ عربیہ کے ولی عھد محمد بن سلمان کے دئے گئے انٹرویو میں امام زمانہ (عج) کی توھین کئے جانے پر عکس العمل کا اظھار کیا اور کہا: یہ امام مهدی (عج) کے ظھور سے کیوں خوف زدہ ہیں ؟ جب کہ تمام مسلمان کا اس بات پر متفق ہے کہ امام زمانہ (عج) کے ظھور سے دنیا میں عدل و انصاف کا دور و دورہ ہوگا اور معاشرے سے ظلم فساد مٹ جائے گا ۔
نجف اشرف عراق کے امام جمعہ نے تاکید کی کہ امام مهدی (عج) کے ظهور کی بشارت تمام مسلمانوں پر واجب اور ضروری ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸