19 April 2018 - 17:44
News ID: 435620
فونت
امریکی صدر ٹرمپ نے سرزمین فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کا شدید رجحان ظاہر کیا ہے۔
نیتن یاہو و ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے غاصب صہیونی حکومت کے قیام کی ۷۰ ویں برسی کے موقع پر کہ جسے فلسطینی عوام یوم نکبت قرار دیتے ہیں، اسرائیلی حکمرانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ دنیا میں اسرائیل جیسا کوئی بھی دوست نہیں ہو سکتا اور وہ بڑی بے چینی سے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کا انتظار کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے ۶ دسمبر ۲۰۱۷ کو علاقائی اور عالمی سطح پر شدید مخالفت کے باجود، بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور وزارت خارجہ کو حکم دیا تھا کہ وہ سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے۔

اس اقدام کے فورا بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ۲۱ دسمبر، ۲۰۱۷ کو ۹ کے مقابلے میں ۱۲۸ ووٹوں سے بیت المقدس کی حمایت میں ایک قرار داد پاس کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ بیت المقدس شہر کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرے گی۔

بیت المقدس جہاں مسلمانوں کا قبلہ اول واقع ہے، سرزمین فلسطین کا اٹوٹ حصہ اور عالم اسلام کا مقدس ترین مقام شمار ہوتا ہے۔

درایں اثنا فلسطینی تنظیموں کے اعلان کے مطابق دو ہفتے قبل شروع ہونے والے واپسی مارچ کا سلسلہ جاری ہے اور اس کا سلسلہ اسرائیل کے ناجائز قیام کی برسی یعنی یوم نکبت تک جاری رہے گا۔

۳۰ مارچ کو یوم الارض کے موقع پر شروع ہونے والے واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ اور حملوں میں ۳۰ سے زائد فلسطینی شہید اور 4 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرا‏ئیل کے اس مجرمانہ حملے کے بعد یورپی یونین کے ۲۸ ملکوں سمیت دنیا کے بیشتر ممالک نے عام شہریوں کی قتل کی مذمت اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬