واپسی مارچ پر اسرائیل فوج کے حملے میں زخمی ہونے والے ایک اور فلسطینی کی شہادت کے بعد غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پـچاس ہوگئی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعے کو گرینڈ واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
فلسطینیوں نے تیس مارچ کو یوم الارض کے موقع پر گرینڈ واپسی مارچ کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اسرائیلی فوج کی بربریت کے باوجود اسے چودہ مئی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جو اسرائیل کے ناجائز وجود کے قیام کا دن ہے۔
چودہ مئی انیس سو اڑتالیس کو برطانوی سامراج کی سازش کے تحت فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی ناجائز حکومت کا قیام عمل میں آیا تھا جسے فلسطینی عوام یوم نکبت قرار دیتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے