04 May 2018 - 11:29
News ID: 435797
فونت
فلسطینی عوام نے مسلسل چھٹے جمعے کو بھی واپسی مارچ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر اجتماع کیا اور اپنی واپسی کے جائز اور قانونی حق پر زور دیا۔
اسرائیلی فوجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے واپسی مارچ میں شریک پرامن فلسطینیوں کو جان لیوا گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دس فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ آنسو گیس کے گولوں کی زد میں آکر درجنوں فلسطینیوں کی حالت غیر ہوگئی۔

امریکہ اور خطے کے بعض عرب ممالک کے سازشی منصوبے سینچری ڈیل کے خلاف تیس مارچ سے شروع ہونے والے فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں اب تک پچاس سے زائد فلسطینی شہید اور چھے ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اسی دوران فلسطینی نوجوانوں نے واپسی مارچ کے دوران آتش گیر مواد سے لیس سیکڑوں پتنگیں ہوا میں اڑانے کے بعد چھوڑ دیں ہیں جس کا مقصد اسرائیل کو علامتی طور پر حملے کا نشانہ بنانا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬