05 May 2018 - 11:04
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435806
فونت
فلسطینی عوام نے مسلسل چھٹے جمعے کو بھی واپسی مارچ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر اجتماع کیا اور اپنی واپسی کے جائز اور قانونی حق پر زور دیا۔
اسرائیلی فوجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے آج کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے واپسی مارچ میں شریک پرامن فلسطینیوں کو جان لیوا گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں1143 فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں سے83 فلسطینی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ جبکہ آنسو گیس کے گولوں کی زد میں آکر درجنوں فلسطینیوں کی حالت غیر ہوگئی۔

صیہونی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں واپسی مارچ کی تصویریں بنانے والے اسرائیل کے دو جاسوس طیاروں کو سرنگوں کردیا گیا ہے۔

امریکہ اور خطے کے بعض عرب ممالک کے سازشی منصوبے سینچری ڈیل کے خلاف تیس مارچ سے شروع ہونے والے فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں اب تک پچاس سے زائد فلسطینی شہید اور آٹھ ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬