30 May 2018 - 15:15
News ID: 436101
فونت
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے تین صوبوں پر کم سے کم انیس بار بمباری کی ہے۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقے اتیس پر بمباری کی جس کے دوران ایک یمنی شہری شہید ہو گیا-

مذکورہ فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے ہی شہر رازح کے علاقے الازہور، طخیہ، الجعملہ، باقم اور مجز علاقوں پر چار بار بمباری کی-

خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے علاقوں بلادالروس اور بنی مطر پر ایک بار پھر حملہ کیا- یمن کا جنوب مغربی صوبہ تعز بھی سعودی حملوں سے محفوظ نہیں رہا-

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کے جواب میں یمن کے شمالی صوبے الجوف کے اللبنات علاقے میں جارح قوتوں  کے فوجی ٹھکانوں پر قاہر ایم دو میزائل سے حملہ کیا-

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے اس فوجی اڈے پر یمنی فوج کے قاہر ایم میزائل سے حملے میں متعدد غاصب فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے-

اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الحدیدہ میں بھی الجبیلکہ اور التحیتا علاقوں کو غاصب فوجیوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا- جبکہ یمنی فضائیہ کے ڈرون طیاروں نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی اتحاد کی چیک پوسٹوں پر حملہ کر کے انہیں تباہ کر دیا-

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کی صبح سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں اور توپخانوں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے علاقے عسیر میں سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں کا ایک حملہ پسپا کر دیا-

ادھر اقوام متحدہ نے ایک بار پھر الحدیدہ شہر پر مفرور صدر منصور ہادی کے فوجیوں کے قبضے سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کی بابت خبردار کیا ہے-

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کی تازہ ترین صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ الحدیدہ شہر میں ہنگامی حالت کے رونما ہونے کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے روڈ میپ تیار کر رہی ہے-

اقوام متحدہ کے ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ الحدیدہ کے محصور اور پناہ گزیں باشندوں کے لئے غذائیں اور بنیادی ضرورتوں کی اشیا ارسال کی جا رہی ہیں خبردار کیا کہ جنگ میں شدت آنے سے پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا- /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬