رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خطے میں ایک بار پھر عراق و شام میں داعش دہشتگرد گروہ کو تسلط پسند طاقتوں کی جانب سے فراہم کئے جانے والے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ہوا اور اس کی مکمل ذمہ داری امریکا و اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے میں شامل ہونے کی حیثیت سے ایران معاہدے کے دیگر ملکوں کے ہمراہ امریکا سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کنونشنز کی پابندی کرے اور بین الاقوامی تنظمیوں کی نگرانی میں اپنے کمیائی ہتھیاروں کو تلف کرے۔ مشرق وسطیٰ کو مہلک ہتھھیاروں سے پاک کرنے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر کے اس حساس علاقے میں اس قسم کے خطرناک ہتھیاروں کا سلسلہ جاری رہنے کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہی ہیں اور عالمی برادری کو اس سلسلے میں ان دونوں کا مواخذہ کرنا اور ان کی مذمت کرنا چاہئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰