04 August 2018 - 14:20
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436779
فونت
فائزہ نقوی:
جے یو پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ عوام نے جن جماعتوں کو مسترد کر دیا ہے، انہیں حقائق تسلیم کر لینے چاہیں، اداروں پر الزامات سے دشمن کا ایجنڈا پورا نہ کریں، الیکشن کمشن کی مدد کیلئے نگران حکومت اور فوج کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
فائزہ نقوی

جمعیت علما پاکستان (نیازی) خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات کے شفاف انعقاد پر پوری قوم مطمئن ہے، عوام نے جن جماعتوں کو مسترد کر دیا ہے، انہیں حقائق تسلیم کر لینے چاہیں، اداروں پر الزامات سے دشمن کا ایجنڈا پورا نہ کریں، الیکشن کمشن کی مدد کیلئے نگران حکومت اور فوج کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والی جماعتوں نے قوم اور ملک کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا، یہی جماعتیں لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری کی ذمہ دار ہیں، انہیں الزامات عائد کرنے کی بجائے، اپنے ادوار اقتدار کا حساب دینا چاہیے۔

لاہور میں جے یو پی نیازی خواتین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور دولت مشترکہ کے مبصرین کی طرف سے انتخابات میں بہتر انتظامات کی تعریف گئی ہے، فوجی، الیکشن کمشن اور نگران حکومت نے قابل فخر شفافیت سے انتخابات کے انعقاد کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اس حوالے سے عالمی اداروں کا انتخابات میں شفافیت پر اظہار اطمینان ہے کہ 2018 کے انتخابات 2013 سے بہتر تھے، یہ الیکشن کمشن اور قومی اداروں کو خراج تحسین ہے، جس پر قوم فخر کرتی ہے، البتہ دہشتگرد کالعدم جماعتوں کے افراد کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، اگر دہشتگردوں کو انتخابات کیلئے اہل قرار دینا تھا تو نیشنل ایکشن پلان کے تحت ردالفساد اور ضرب عضب آپریشن کا کیا فائدہ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬