11 February 2019 - 15:37
News ID: 439737
فونت
یمن، بحرین، فلسطین اور کشمیر کے مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقد ہونیوالی کانفرنس میں اہل تشیع اور اہل سنت رہنماؤں اور انسانی حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں بالخصوص یوتھ گروپوں نے شرکت کی۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک حمایت مظلومین جہان کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں کانفرنس منعقد ہوئی۔

یمن، بحرین، فلسطین اور کشمیر کے مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقد ہونیوالی کانفرنس میں اہل تشیع اور اہل سنت رہنماؤں اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں بالخصوص یوتھ گروپوں نے شرکت کی۔

کانفرنس سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر برادر قاسم شمسی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصرعباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان آغاعلی رضوی، مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی اکبر کاظمی، اہلسنت کے معروف عالم دین علامہ حیدر علوی، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر، مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد حسین شیرازی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تربیت ڈاکٹر یونس حیدری، مرکزی امام بارگاہ جی سیکس ٹو اسلام آباد کے پیش امام علامہ اختر عباس قمی نے خطاب کیا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬