02 November 2019 - 22:36
News ID: 441539
فونت
حزب اللہ رہنما کے مطابق علامه سیدجعفر مرتضی عاملی تکفریوں کا مخالف اور مقاومت کا بہترین حامی تھا۔

رسا نیوز ایجنسی کیالمنار نیوز سے رپورٹ کے مطابق، سیدحسن نصرالله نے عظیم تاریخ دان اور محقق آیت‌الله سید جعفر مرتضی عاملی کی وفات کے ساتویں دن کی تقریب سے امام حسن مجتبی(ع) کمپلیکس ضاحیه میں ویڈیو خطاب کیا۔

انہوں نے مرتضی عاملی کی وفات پر انکے خاندان سے اظھار تسلیت کے پیغام میں ہمدردی کا اظھار کرتے ہوئے انکی کمی کو عظیم نقصان قرار دیا۔

نامور تاریخ دان، مفسر قرآن اور سیرت نویس علامه سیدجعفر مرتضی گذشتہ ہفتے کو بیروت میں وفات کرگیے تھے۔

اپنے خطاب میں سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا:گذشتہ دو ہفتوں میں ہم خانہ جنگی اور ہنگامہ آرائی کے لئے دشمنوں کی سازشوں سے دور ہو چکے ہیں اور اطلاعات کی بنیاد پر جانتے ہیں کہ ملک کو بدامنی کی جانب لے جانے والے کون لوگ ہیں اور کون لوگ پیسے دے رہے تھے۔

سید حسن نصراللہ نے عوام کی بصیرت اور قانون کی پابندی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بعض لبنانی حکام عوام کو اکسانے کی کوشش کر رہے تھے ۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ابھی تک حزب اللہ کے نام سے کوئی حکومت تشکیل نہیں پائی ہے اور جو لوگ اس طرح کی عبارتیں استعمال کرتے ہیں وہ تمام ناکامیوں کی ذمہ داری حزب اللہ کے سر پر ڈالنا چاہتے ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے استعفے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے شروع میں ہی کہا تھا کہ وہ اس استعفے کی تائید نہیں کرے گی ۔حزب اللہ کی تجویز یہ تھی کہ حکومت ، عوامی نمائندوں کے ساتھ اجلاس کرے اور بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کے لئے قانون وضع کرے ، اور عوام اپنے مطالبات کو پورا ہوتا محسوس کریں۔

سید حسن نصراللہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ لبنان کے اقتصاد کو نشانہ بنائے ہوئے ہے تاکید کی کہ یہ ایک سیاسی الزام نہیں ہے بلکہ اس کے ثبوت موجود ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب کے آخر میں جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کے ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ حزب اللہ کو حالات کے سلسلے میں کوئی تشویش نہیں ہے اور اس نے صیہونی حکومت کے ڈرون طیارے کو گرا کر ثابت کردیا کہ استقامت ہرگز خوف زدہ نہیں ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬