03 November 2019 - 23:00
News ID: 441548
فونت
پشاور پاکستان میں امام زمانہ (عج) کی شان میں گستاخی کے خلاف آئی ایس او نے مظاھرہ کیا ۔

رسا نیوز ایجنیسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیراہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے گستاخ امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ الشریف) ملعون ستار جمالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں گستاخ امام زمانہ (عج) اور دشمن ولایت فقیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ثقلین مہدوی، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سیکرٹری جنرل مظفر علی اخواند زادہ اور پشاور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات سید میثم نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ (عج) کی شان میں گستاخی کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں ہے۔

گستاخ ستار جمالی کو پاکستانی قانون شق 295 کے مطابق فوراً پھانسی دی جائے۔ کیوںکہ گستاخ امام مہدی علیہ السلام دراصل گستاخ رسول (ص) ہے، ان مقدس ہستیوں کی توہین کوئی غیرتمند مسلمان برداشت نہیں کر سکتا۔

اسکو جلد سزا دی جائے ورنہ احتجاج پورے پاکستان کے ساتھ دنیا بھر میں پھیل جائیگا جسکی ذمہ دار حکومت ہوگی۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬