13 November 2019 - 23:44
News ID: 441610
فونت
اسدالدین اویسی:
اسدالدین اویسی نے کہا کہ بابری مسجد کے لئے پانچ ایکڑ زمین کے حق میں نہیں ہیں،ہماری جدوجہد زمین کے ٹکڑے کیلئے نہیں بابری مسجد کے لئے تھی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ایودھیا معاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ایک مسجد کی تعمیر کے لئے دی جانے والی پانچ ایکڑ کی اراضی کے حق میں نہیں ہے کیونکہ یہ لڑائی قانونی حقوق اور بابری مسجد کے لئے تھی۔

انہوں نے کہا میں اپنی پارٹی کے لئے بولتا ہوں، ہم یہ 'خیرات' نہیں چاہتے ہیں۔ ہماری لڑائی قانونی حقوق کے لئے تھی، بابری مسجد کے لئے تھی۔ ہماری لڑائی زمین کے اس ٹکڑے کے لئے نہیں تھی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬