15 December 2019 - 21:29
News ID: 441765
فونت
آئی ایس او:
اپنے بیان میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے کہا کہ سانحہ پشاور میں ننھی جانوں نے بڑی ہمت اور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کی سفاکیت اور ہماری صفوں میں موجود دہشتگردی کے حامیوں کے اصل چہرے کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس کا کہنا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد منانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے ۔

انہوں نے کہا: 16 دسمبر 2014ء میں معصوم بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ اس وطن کو پیش کیا، سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور دراصل تعلیم کا قتل ہے، دہشتگرد سمجھتے تھے کہ طالب علموں کو مار کر وہ پاکستان میں تعلیمی نظام اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا کر ان کو مسمار کر دیں گے۔ 

محمد عباس نے تاکید کی: سلام ہو ان کمسن بچوں پر جنکے لہو کی بدولت دہشت گردوں اور دہشت گردی کو ناکامی کا چہرہ دیکھنا پڑا، سانحہ پشاور میں ننھی جانوں نے بڑی ہمت اور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کی سفاکیت اور ہماری صفوں میں موجود دہشتگردی کے حامیوں کے اصل چہرے کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا۔

ڈویژنل صدر نے کہا کہ شہدائے آرمی پبلک اسکول کی قربانیوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے حوصلے کو مزید بلند کیا اور یہ درس بھی دیا کہ چاہے جان بھی قربان کرنی پڑے مگر تعلیم کے میدان کو کبھی خالی نہیں چھوڑا جا سکتا اور طالب علموں کو شہید کرکے علم کی روشن شمع کو نہیں بجھایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ان معصوم بچوں سے عہد کا دن ہے کہ ہم انکی اس عظیم الشان قربانی کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے اور ہم انکے خون کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے، تعلیم کے میدان میں ہمیشہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے مصروفِ عمل رہیں گے اور جس جذبے سے ان بچوں نے ظلم و بربریت اور دہشتگردی کا سامنا کیا، ہم بھی ان کی راہ کو جاری رکھیں گے۔/۹۸۹/ف

آرمی پبلک اسکول میں شھید ہونے والے  بچوں کی تصویریں

شہدائے آرمی پبلک اسکول کی یاد کو زندہ رکھنا ہمارا قومی فریضہ ہے

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬