24 December 2019 - 13:19
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441809
فونت
راہل گاندھی:
کانگریس کے اہم رکن راہل گاندھی نے دعوی کیا کہ مودی۔ شاہ نفرت کی سیاست کرکے ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نفرت پھیلا کر اور ملک کو تقسیم کرنے کی سیاست کرکے لوگوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کانگریس ان تقسیم کرنے والی پالیسیوں کی مضبوطی سے مقابلہ کرے گی اور ملک کی آواز کو دبنے نہیں دے گی۔

راہل گاندھی نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پیر کو یہاں مہاتما گاندھی کی سمادھی ، راج گھاٹ پر پانچ گھنٹے چلے ’ستیہ گرہ کے اختتام پر اپنے خطاب میں کہا کہ مودی۔ شاہ نفرت کی سیاست کرکے ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ طالبعلموں ، نوجوانوں، کاروباری شخصیات سب کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ کانگریس اس ملک کے سبھی طبقات کی آواز اور ہندوستان کی روح ہے۔ وہ کسی کی آواز دبنے نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کو  کو پٹری پر لانے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا نہیں آتا لیکن ہندوستان کو کس طرح کمزور کیا جانا ہے یہ کام انہیں بخوبی آتا ہے۔ 

راہل گاندھی نے اس سے قبل بھی اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ جو کام ملک کے دشمن نہیں کر پائے وہ اب نریندر مودی پوری طاقت سے کررہے ہیں ۔

اس موقع پر راہل گاندھی نے ملک کی ابترمعاشی صورتحال، بےروزگاری ، نوٹ بندی، طلبا اور صحافیوں پر تشدد جیسے معاملات پر نریندر مودی سے کئی سوال کئے۔

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر ملک کے عوام کی آواز کچلنے کا بھی الزام لگایا ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین