20 January 2020 - 14:37
News ID: 441962
فونت
یمنی فورسز اور قبائل نے یمن کے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے فوجی اتحاد کےکیمپ پر دو روز قبل میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے سعودی اتحادی فوجیوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ سے رپورٹ کے مطابق، یمن کے صوبہ مارب میں واقع سعودی فوجی کیمپ پر یمنی فورسز اور قبائل نے میزائل حملہ کیا، میزائل حملے میں 100 سے زائد سعودی اتحاد کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس حملے میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔

اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬