12 February 2020 - 12:17
News ID: 442099
فونت
فلسطین کی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام ، انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایرانی بھائیوں کی خوشی و مسرت میں برابر کے شریک ہیں اور ہم اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم ایران کی طرف سے مسئلہ فلسطین کی منطقی اور حق بجانب حمایت اور فلسطینیوں کی بے دریغ اور حکیمانہ حمایت کا تہہ دل سے شکر ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کل منگل کو پورے ایران میں نکالی گئی جشن انقلاب کی عظیم الشان ریلیوں میں کروڑوں لوگوں نے شرکت کی اور انقلابی اقدار کے ساتھ ہی سردار محاذ استقامت اور سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تحریک استقامت بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا -/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬