رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی شہادت کے 100 دنوں کی مناسبت سے عراقی عیسائی برادر کی طرف سے بڑے عراقی شہروں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بڑے بڑے بورڈز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عراقی عیسائی برادری کی طرف سے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نصب شدہ بورڈز پر مادر عیسیؑ حضرت مریمؑ کی خیالی تصویر کے ساتھ ان کی تصویریں رکھ کر یہ عبارت تحریر کی گئی ہے کہ عراقی عیسائی برادری دہشتگردوں سے اپنے علاقوں کی آزادی کے ان ہستیوں کے احسان کو کبھی نہیں بھولے گی۔
واضح رہے کہ عراق کو داعش سمیت بین الاقوامی دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کروانے والے اسلامی محاذ کے بڑے سپہ سالاروں جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کو 3 جنوری 2020ء کے روز بغداد ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے ایک امریکی ہوائی حملے میں رفقاء سمیت شہید کر دیا گیا تھا۔/۹۸۸/ن