18 April 2020 - 15:30
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442531
فونت
امریکا میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز کئی ہزار نئے کیسز ریکارڈ کئے جا رہے ہیں جس نے ٹرمپ انتظامیہ کی حقیقت ساری دنیا پر عیاں کردی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں کرونا وائرس کے معاملے بدستور بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے۔

اس طرح اس ملک میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 37 ہزار135 ہوگئی جبکہ تازہ ترین اعداد و شمار امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 7 لاکھ 9 ہزار 201 بتا رہے ہیں۔

دوسری جانب سی ان ان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا نے 9200 نرسوں کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بنسبت بہت دیر سے کورونا ٹسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹسٹ کٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔

امریکا میں کرونا کے بے قابو ہونے کے بعد سبھی ریاستوں میں، ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد انتہائی المناک صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کرونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ کورونا سے اموات میں وحشتناک اضافے نے مرنے والوں کی تدفین کے حوالے سے بھی بحرانی صورتحال پیدا کر دی ہے اور مقامی انتظامیہ اور حکام جنازوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنے پر مجبور ہو گئے  ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کرونا وائرس کے تیز پھیلاؤ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر اقتصادی ماہرین نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ مئی کے اختتام تک امریکہ میں کم از کم دو کروڑ لوگوں کو اپنے روزگار سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے اور اس طرح امریکہ میں بے روزگاری کی شرح ۱۵ فیصد تک پہنچ جائے گی۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬