11 May 2020 - 17:08
News ID: 442700
فونت
فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنیوالے افراد تین کلو گندم فی کس یا اسکی مقامی قیمت بطور فطرہ ادا کریں، جسکی اوسط قیمت تقریباً 120روپے بنتی ہے، جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنیوالے تین کلو چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کرینگے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے فطرہ کی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے افراد 3 کلوگرام گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت بطور فطرہ ادا کریں۔ جس کی اوسط قیمت تقریباً 120 روپے بنتی ہے، جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنیوالے تین کلوگرام چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں گے، جو کہ اوسط قیمت تقریباً 450 روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتیٰ کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔ زکوٰۃ فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے، جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کیلئے سال بھر کے اخراجات نہ ہوں اور اس کا کوئی روزگار بھی نہ ہو، جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر کا خرچہ پورا کرسکے، جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے، نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں، جو زکوٰۃ کے مستحق ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬