25 May 2020 - 13:29
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442814
فونت
آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا(ع) اور حضرت فاطمه معصومه (س) کے حرم مطہر کو کھول دیا گیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام اورحضرت فاطمه معصومه (س) کے حرم مطہر کو انسداد کورونا کی اعلی کمیٹی کی منظوری کے بعد آج تقریبا 69 دن کے بعد زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

زائرین کل رات سے ہی حرم رضوی کے ارد گرد پہنچنا شروع ہو گئے تھے تاکہ وہ سب سے پہلے حرم مطہر میں مشرف ہونے کی سعادت حاصل کرسکیں تاہم آج صبح حرم رضوی اور حرم حضرت معصومہ کے دروازے کھل گئے اور زائرین نے حرم میں پہنچ کر امام رؤوف کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

اطلاعات کے مطابق حرم رضوی کی زیارت کے لئے طبی پروٹوکول پر عمل در آمد ہو رہا ہے اور زائرین طبی ہدایات کے مطابق زیارت کا شرف حاصل کر رہے ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں