05 June 2020 - 15:24
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442884
فونت
پاکستان میں آیت اللہ یعقوبی کے نمائندے نے حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کے موقع پر رہبر معظم ، ایرانی عوام اور عالم اسلام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں آیت اللہ یعقوبی کے نمائندے حجۃ الاسلام ہادی حسین نے حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کے موقع پر رہبر معظم ، ایرانی عوام اور عالم اسلام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

انھوں نے آیت اللہ یعقوبی کی حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ والہانہ محبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ یعقوبی کے نزدیک امام خمینی (رہ) علم و عمل کے لحاظ بہترین نمونہ عمل ہیں ۔

حجۃ الاسلام ہادی حسین نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے اپنے جد حضرت امام حسین علیہ السلام کے راستے پر گامزن رہ کر دنیا کو ایک بار پھر امر بالمعروف اور نھی عن المنکر سے روشناس کرایا۔

انھوں نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتوں کے شوم منصوبہ کو ناکام بنانے کے لئے حضرت امام خمینی (رہ) کی زندگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں