29 June 2020 - 14:36
News ID: 443034
فونت
اسرائیل کے سابق وزیر جنگ نے ایران اور حزب اللہ لبنان کی طاقت اور قدرت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران اورحزب اللہ لبنان تباہی کے دہانے تک پہنچا دیں گے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے سابق وزیر جنگ آویگدرلیبرمن نے اسرائیلی اخبار معاریو کے ساتھ گفتگو میں ایران اور حزب اللہ لبنان کی طاقت اور قدرت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران اورحزب اللہ لبنان تباہی کے دہانے تک پہنچا دیں گے۔

اسرائیل کے سابق وزير جنگ نے ایران کی ایٹمی شعبہ میں پیشرفت اور نور سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ فضا میں بھیجنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور حزب اللہ کے پاس پیشرفتہ میزائل موجود ہیں جو سپاہ قدس کے سابق کمانڈر میجر جنرل شہید کی میراث ہیں۔

ایران اور حزب اللہ کی فوجی پیشرفت اسرائیل کی تباہی اور بربادی کا سبب بنےگی۔ اسرائیل کے سابق وزیر جنگ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اور فلسطینی تنظيمیں حماس و جہاد اسلامی ایران کا مضبوط سرمایہ ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬