17 July 2020 - 15:06
News ID: 443203
فونت
شمع ھدایت ٹیم کی جانب سے عید غدیر کی مناسبت سے مقابلہ مضمون نویسی کا اعلان کیا گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید غدیر کی مناسب میں ایک مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں جوانوں اور نوجوانوں سے بھرپور شرکت کی استدعا کی گیی ہے۔

مضمون نویسی کا مقصد طلبا اور نسل نو کو غدیر کی اہمیت سے آشنا کرانا اور انکی ولایت دوستی کو نکھارنا بتایا جاتا ہے۔

مضمون نویسی کے موضوعات درج ذیل ہیں:

ولایت، غدیر کے سایے میں

غدیر قرآن کی نگاہ سے

غدیر دوسرے مکاتب کی نگاہ میں

لوگ غدیر کو رحلت رسول خدا ص کے بعد کیوں بھول گئے

غدیر اور ہماری زمہ داریاں

غدیر اور اسلامی کا سیاسی نظام

عید غدیکے فضائل کیا ہیں اور اس دن کیلئے اس قدر فضیلت کیوں بیان کی گئی ہے

غدیر اور اتحاد بین المسلمین

9.غدیر تمام خوبیوں کا عروج

10۔عید غدیر اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا دن

مضمون نویسی عید غدیر کے حوالے سے شرایط مندرجہ ذیل ہیں:

۱۔ مضمون تین صفحاتA4 پر ٹائپ شدہ ہو اور الفاظ کی تعداد 750 سے زیادہ نہ ہو اور اسی طرح فونٹ سائز 16 ہونی چاہئے .

اور وہ افراد جو ٹائپ نہی کر سکتے انہیں چاہیے کہ مضمون کو خوش خط لکھیں اور اس کی اچھی کوالٹی میں تصویر لے کر وٹس ایپ نمبر یا شمع ہدایت کی فیسبوک پیج پرمیسج کریں.

۲۔ مضامین اردو یا انگلش میں لکھ سکتے ہیں.

۳۔ موضوعات ڈسکپریشن میں موجود ہیں۔

مضمون کو اس واٹساپ نمبر 00989393593205 پر ارسال کرسکتے ہیں.

اپنا نام ولدیت تعلیم ، ملک اور اسی طرح شھر کا نام لکھنا لازمی ہے۔

مضامین ارسال کرنے کی آخری تاریخ 29 جولائی ہے جبکہ جیتنے والوں میں قیمتی انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬