ناصر حسین شاہ:
سکھر کے علاقے گئوشالہ میں واقع مندر میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ہر مشکل وقت میں ہندو برادری کےساتھ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہندو تاجر کے قتل پر نوٹس لیا ہے، ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام ہونگی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ سکھر کے علاقے گئوشالہ میں واقع مندر پہنچے اور خیرپور میں تین روز قبل قتل کئے گئے تاجر راجیش کے ورثاء سے تعزیت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہندو برادری پرامن اور محب وطن ہے، کوئی زیادتی برادشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجر کے قتل پر نوٹس لیا ہے، سندھ حکومت ہر مشکل وقت میں ہندو برادری کےساتھ ہے۔
سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام ہونگی، تاجر کے قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، ورثاء کو انصاف ملے گا۔/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے