23 August 2020 - 21:08
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443539
فونت
حجت الاسلام سید حسن نصرالله :
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ امریکہ اپنے آپ کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ کسی بھی ملک پر جنگ مسلط کرے اور یمن کے حتی چھوٹے بچوں کو خاک و خوں میں غلطاں کرے لیکن کوئی بھی اس قسم کی جارحیت کی مذمت کے لئے حتی دو جملے بھی کہنے کا حق نہیں رکھتا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام سید حسن نصرالله نے کل ماہ محرم کی تیسری شب کی مناسبت سے اپنے خطاب میں امریکہ کی جانب سے جنگ کی آگ بھڑکانے پر متنبہ کیا۔

لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل  نے اپنے خطاب میں امریکہ اور بعض مغربی اور عرب ممالک کی جانب سے خطے کے داخلی امور میں مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکی حکام کو متنبہ کیا کہ آپ نے تو اپنے آپ کو ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق دے دیا ہے اور ملکوں کے خلاف بے انصافی سے کام لے رہے ہو جبکہ نہ ہمیں اور نہ ہی دوسروں کو علاقے کے عوام کی خدمت کی اجازت ہے۔

سید حسن نصرالله نے کہا کہ امریکہ اپنے آپ کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ کسی بھی ملک پر جنگ مسلط کرے اور یمن کے حتی چھوٹے بچوں کو خاک و خوں میں غلطاں کرے لیکن کوئی بھی اس قسم کی جارحیت کی مذمت کے لئے حتی دو جملے بھی کہنے کا حق نہیں رکھتا۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ علاقے میں اسرائیل ہی بدی کی اصل جڑ اور مرکز ہے اور اگر کوئی اسرائیل کے مد مقابل آئے تو اسے فلسطین کی تاریخ اور اس کی سرزمین سے آشنا ہونا چاہئیے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں