‫‫کیٹیگری‬ :
27 May 2013 - 09:36
News ID: 5454
فونت
آیت‌ الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی – سر زمین ایران کے نامور شیعہ عالم دین آیت‌ الله نوری همدانی نے استعمار سے مقابلہ اور اسلامی حکومت کی بنیاد انبیاء اور معصوم اماموں(ع) کی اھم ذمہ داریوں میں سے شمار کرتے ہوئے کہا: انبیاء الھی اور معصوم اماموں(ع) کی غیر موجودگی میں یہ کام جامع‌ الشرائط فقیہ کے سر ہے ۔
حضرت آيت ‌الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله حسین نوری همدانی نے آزاد اسلامی یونیورسٹی کے ممتازین اور محقیقن سے ملاقات میں اسلام میں علم کی اھمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: انسان علم کو ان لوگوں سے حاصل کرے جن کا خدا سے بھی رابطہ ہو ۔


انہوں نے انسانوں کی تربیت میں استاد اور مربی کے کردار کو مورد توجہ قرار دیتے ہوئے کہا: انسان متوجہ رہے کہ علم کس سے حاصل کررہا ہے کیوں کہ استاد کی تمام حرکات و سکنات شاگرد پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔


اس مرجع تقلید نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلام میں ھر فرد عالم نہیں کہی جاتی، اسلام کی رو سے عالم کی خصوصیتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عالم وہ ہے جس کی گفتار و اس کے کردار مطابق ہو  ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے مزید کہا: جس کا خدا پر اعتقاد نہیں وہ ھرگز خداعالم نہیں ہوسکتا ، عالم کو سیکولر نہیں ہونا چاھئے بلکہ عالم کا خدا کی وحدانیت، نبی کی نبوت اور قیامت پر ایمان رکھنا ضروری ہے ۔


حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مغربی دنیا سے آنے والے انسانی علوم، اسلامی ثقافت سے ھماھنگ نہیں ہیں کہا: الحمد للہ آج اس سلسلہ میں مناسب اقدامات کئے گئے ہیں اور ان علوم کو اسلامی رنگ و بو مل رہا ہے ۔


انہوں نے اپنے بیان کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے کہ اسلامی حکومت کے قیام کو انبیاء الھی اور ائمہ معصومین کی خصوصیتوں میں سے شمار کیا اور کہا: انبیاء اور معصوم اماموں(ع)  کو بھیجنے کا مقصد استعمار سے مقابلہ اور اسلامی حکومت کی بنیاد رکھنا ہے اور انبیاء اور معصوم اماموں(ع) کی غیر موجودگی میں یہ کام جامع‌ الشرائط  فقیہ کے سر ہے ۔


اس مرجع تقلید نے اسلامی نظام کی حفاظت کی تاکید کرتے ہوئے کہا: اسلامی حکومت کی قدر جانیں، کیوں کہ ھم معتقد ہیں کہ یہ حکومت ظھورحضرت امام مهدی(عج) کی زمینہ ساز ہے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬