29 July 2013 - 16:16
News ID: 5722
فونت
رسا نیوزایجنسی – یوم شھادت امام علی(ع) کے موقع پرعراق میں ہونے والی دھشت گردانہ کاروائی میں 55 افراد جاں بحق اور 225 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے ۔
عراق دھماکہ



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم شھادت مولائے متقیان حضرت امام علی(ع) کے موقع پرعراق میں ہونے والی دھشت گردانہ کاروائی میں 280 لوگ جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔


عراقی سکیورٹی اور طبی ذرائع کی اطلاع کے مطابق، بغداد، کوت، محمودیہ و دیگر مقامات پر ہونے والے دھماکوں میں 280 لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں ۔ 


واضح رہے کہ یوم شہادت حضرت امام علی(ع) کے موقع پر ان دنوں دنیا بھر کے لوگ نجف اشرف اور دیگر مقامات مقدسہ پہونچے ہیں ۔


قابل ذکر ہے کہ صرف جولائی کے مہینے میں عراق میں ہونے والے پرتشدد واقعات اور دھماکوں میں 770 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬