رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت الوفاق اسلامی بحرین کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ علی سلمان نے گذشتہ روز اپنے سماجی پیچ ٹویٹر پر اتحاد بین المسلمین کی تاکید کرتے ہوئے کہا: بحرینی انقلابی، اہل سنت پر ہونے والے مظالم کی بہ نسبت راضی نہیں ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: بحرین کے انقلابی شیعہ و سنی کو برابر سمجھتے ہیں اور حقوق میں مساوات و برابری کے خواہاں ہیں ۔
بحرین کے اس شیعہ عالم دین نے کہا : بحرین کا انقلاب شیعوں سے مخصوص نہیں ہے بلکہ اس مسالمت آمیز انقلاب میں اہلسنت ، عیسائی اور یھودی بھی شامل ہیں ۔
جمعیت الوفاق اسلامی بحرین کے جنرل سکریٹری نے ملت بحرین کی انسانی کرامت اور حقوق کی تاکید کی اور کہا: بحرین کے انقلابی ملک میں عدل و انصاف و چین و سکون کے طلبگار ہیں ۔
حجت الاسلام سلمان نے بیان کیا : جمعیت الوفاق اسلامی کا دروازہ تمام اہل سنت بھائیوں کے لئے کھلا ہوا ہے اور بغیر کسی مذھب و مسلکی تعصب و امتیاز کے ان مشکلات سننے کو امادہ ہیں ۔
انہوں ںے مزید کہا: حَسین ، پائیدار اور بحرانوں سے خالی ملک سنی و شیعہ مشترکات کے دائرہ میں ممکن ہے ۔