رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایک لبنانی سنی عالم دین اور جمعیت قولنا و العمل لبنان کے سربراہ شیخ احمد القطان نے اس ھفتہ برالیاس میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبہ میں بعض شھروں میں انجام پانے والے دھشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کی اور کہا: انتظامیہ اور امنیتی مراکز کے خلاف دھشت گردانہ حملے و نیز جوانوں کو اس کام میں شامل کرنے ترغیب مکمل طور سے محکوم ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: ہم گورمنٹ اور فوجی مراکز کے حامی ہیں جو ملک دشمن عناصر اور ملک میں ھرج و مرج پھیلانے والوں کے مقابل سینہ سپر کئے ہوئے ہیں ۔
شیخ احمد القطان نے کہا: بے گناہ شھرویوں کے خلاف خود کش حملہ کرنے والے عظیم گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں اور یقینا جہنم ان کے انتظار میں ہے ۔
اس سنی عالم دین نے مزید کہا: کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ سنیوں کے نام و لیبل پر بے گناہوں کا قتل عام کرے ۔ یہ لوگ خود کو سنیوں سے منسوب کرکے اپنی جنایتوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں ۔