25 June 2014 - 07:15
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 6934
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : ہمارا مؤقف آج سچ ثابت ہو چکا ہے، ہم نے روز اول ہی طالبان سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا تھا ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا: ہمارا مؤقف آج سچ ثابت ہو چکا ہے، ہم نے روز اول ہی طالبان سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا تھا، وطن کو بچانے کے لئے دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کرنا ہو گا ۔

انہوں نے تاکید کی : دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک کارکن فوج کے ساتھ ہے، نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کی بدعت کو رواج دے کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا : مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ وطن کی سلامتی کی آواز کو بلند کیا اور یہ مطالبہ کیا کہ طالبان سے مذاکرات کے راستے کو ترک کر کے ان کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن کیا جائے، خدا کا شکر ہے کہ آج ہمارا مؤقف سچ ثابت ہو چکا ہے کہ دنیا نے ہمارے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے آپریشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ملک کی بقاء اور دفاع کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے، حکمران آمرانہ طرز پالیسیوں پر گامزن ہیں جو کسی طور پر بھی جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے، نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کی بدعت کو رواج دے کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے بیان کیا : انہوں نے ایک ایسے وقت میں دہشت گردوں سے مذاکرات کے راستے کو اختیار کیا کہ جب فوجی بھائیوں کے گلے کاٹنا، امام بارگاہوں، مساجد، چرچوں اور مزارات سمیت عوامی مقامات پر دھماکے معمول بن چکے تھے، نواز شریف نے طالبان کی حمایت کر کے وطن سے غداری کا ثبوت دیا ہے، انشاء اللہ نواز شریف کے ظلم کے خلاف اپنے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے اور آپریشن ضرب عضب میں اپنے فوجی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬