‫‫کیٹیگری‬ :
12 July 2014 - 07:31
News ID: 7005
فونت
آیت الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله مصباح یزدی نے اس تاکید کے ساتھ کہ سیر و سلوک میں خدا کی قربت کا حصول صرف خداوند عالم کی مدد سے ہی ممکن ہے بیان کیا : خداوند عالم اس مرحلہ میں اپنے بندے کو اپنی خاص تربیت عنایت کرتا ہے ۔
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے صدر آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے گذشتہ شب حسینیہ امام خمینی (ره) میں حدیث معراج کی محتوائی گفت و گو میں بیان کیا : ایک حصہ میں جو لوگ حیات گوارا کے اہل ہیں ان کے شرائط و اوصاف بیان کئے گئے ہیں اور دوسرے حصہ میں خدا کی طرف سے مدد ہے کہ جس کی وجہ سے انسان اس مرحلہ کو حاصل کیا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عالم نے انسان پر جو تکلیف عائد کی ہے وہ انسان کی صلاحیت و استعداد سے زیادہ نہیں ہے وضاحت کی : خداوند عالم نے انسان کے لئے جو احکامات معین کئے ہیں انسان کی صلاحیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہے تا کہ انسان اس کو انجام دے سکے لیکن اس سے اعلی مرحلے میں شخص اس منزل تک پہوچ جاتا ہے کہ اس کے بعد کے راستے کو طے کرنے کے لئے اس کی صلاحیت کافی نہیں ہے اور اگر خداوند عالم اس کی مدد نہ کرے تو کامبابی حاصل نہیں ہو پائے گی ، یہ خدا کی خاص تربیت ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کی خدا کی تربیت کے بھی مراتب و سنت ہے بیان کیا : خدا کی ایک سنت جس کی طرف اکثر اشارہ کیا ہے تمام موجودات کی ہدایت ہے ؛ انسان کو بھی دو راستہ ایک عقل اور دوسرے وحی کے ذریعہ ہدایت فرماتا ہے ، یہ ہدایت عمومی ہے تمام لوگ اس میں شامل ہوتے ہیں ۔

خبرگان رہبری کونسل کے ممبر نے بیان کیا : جو لوگ خدا کی عمومی ہدایت کی قدر و منزلت جانتے ہیں اور اس سے استفادہ کرتے ہیں اور اس کا شکر ادا کرتے ہیں خدا کی طرف سے خاص ہدایت ان کے شامل حال ہوتا ہے ۔

اگر خدا کی طرف سے عنایت کی گئی عمومی نعمت کا شکر ادا کیا جائے تو خدا کی خاص نعمتیں بھی شامل حال ہو گی

حوزہ علمیہ قم میں درس اخلاق کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عالم  اپنے تمام معنوی نعمت کو ایک مرتبہ اپنے بندہ کو نہیں دیتا ہے بیان کیا : شروع میں اپنے نعمت کا ایک حصہ عطا کرتا ہے اور ابتدائی احکامات بیان فرماتا ہے کہ اس احکامات پر عمل کرو تا کہ اس سے اعلی کمالات کی لیاقت پیدا ہو «لَئِنْ شَکَرْتُمْ لَأَزِیدَنَّکُمْ» اور آہستہ آہستہ خود کو تیار کرو خدا کی طرف سے عنایت کی گئی مدد سے استفادہ کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬