‫‫کیٹیگری‬ :
10 August 2014 - 16:52
News ID: 7124
فونت
آیت الله کعبی نے بوسنیا کی خواتین سے ملاقات میں :
رسا نیوز ایجنسی – مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے بوسنیا کی خواتین سے ملاقات میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ پردہ عورتوں کی شخصیت و شناخت اور ان کے معنوی کردار کی نشانی ہے جبکہ مغرب انہیں نفسانی خواہشات کی تکمیل کا وسیلہ جانتے ہیں کہا: عورت کی نسوانیت اس کا کمال ہے اور بے پردگی عورت کی نسوانیت کے گم ہونے اور اس کی شخصیت کے کھونے کا سبب ہے ۔
آيت الله کعبي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے مشھور استاد آیت الله عباس کعبی نے آج بوسنیا اور ہرزیگوینا کی خواتین سے امام خمینی(ره) تعلیمی اور تحقیقی سنٹر میں ہونے والی ملاقات میں پردہ عورتوں کی شخصیت اور ان کے معنوی کردار کی نشانی جانا ۔


آیت الله کعبی نے سمجھداری، خدا کی طرف بازگشت، خدا پر ایمان و اس کی پرستش، تقوی الھی ، معنویت ، سماجی زندگی میں عدل و انصاف، رحمت، مودت ، ہمدردی اور گھرانے کی بنیادوں کی سمت بازگشت، حقیقی اسلام کا مفھوم ہے جبکہ فمنیزم کے نظریات گھرانے کی بنیادوں کے خلاف ہے  ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مغربی طرز حیات کا نتیجہ مادری عطوفت و شفقت کا فقدان ہے کہا: خواتین کے لئے اسلام کا دیگر نظریہ اپنی حیات میں کوشش ، سرگرمیاں اور پیداوار ہے ۔


آیت الله کعبی نے الھی نعمتوں کا صحیح استعمال، اسلام کے مورد تائید جانا اور کہا: سلامتی، امنیت، زندگی کی امیدوں میں افزودگی، صالح اور سائشتہ حکومت اسلام کے دیگر مفاھیم ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: اسلامی تعلیمات کو نماز و روزے اور مسجدوں کی دیواروں تک محدود رکھنا اور صداقت و امانت جیسی دیگر باتوں سے بے توجہی ، حجاب پر توجہ اور عفت و پاکدامنی جیسی باتوں کی جانب سے بے فکری، اسلامی تعلیمات کے برخلاف ہے ۔


مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے کہا: آپ یورپ میں زندگی بسر کرنے والی خواتین ہیں اس کے باوجود اسلامی تعلیمات پر پائبند ہیں ،  آپ تمام مشکلات کے باوجود دین و معنویت پر پابند ہیں ، آپ نے اپنے پردے کے ذریعہ مغربی خواتین کی بے پردہ حیات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے جمھوریت اور آزادی کے دعویداروں کو حجاب اور پردہ برداشت نہیں ہے کہا: پردہ اور حجاب آج کی عورت کی ضرورت ہے ۔


امام خمینی(ره) تعلیمی اور تحقیقی سنٹر کے رکن نے پردے کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: تمام الھی ادیان و مذاھب اپنی مذھبی و دینی تعلیمات میں حجاب کی تاکید کرتے ہیں ، اس کے بر خلاف سیکولر، ملحد اور لبرل افراد کو حجاب برداشت نہیں ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬