27 October 2014 - 14:39
News ID: 7414
فونت
کوئٹہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - تکفیری انتہاء پسند وھابی تنظیم کے نام نہاد رہنماء رمضان مینگل نے عاشور کے روز کوئٹہ میزان چوک پر دھرنے دینے کی دھمکی دی ۔
پاکستاني تکفيري مولوي رمضان مينگل


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تکفیری انتہاء پسند وھابی تنظیم کے نام نہاد رہنماء رمضان مینگل نے سات محرم الحرام تک ان کے گرفتار دہشتگرد ساتھیوں کو رہائی نہ ملنے کی صورت میں عاشور کے روز کوئٹہ میزان چوک پر دھرنے دینے کی دھمکی دی ہے ۔


انہوں نے حکومت پر واضح کیا : انکی جماعت گذشتہ چند دنوں سے احتجاجی جلسے کررہی ہے لیکن کسی نے اسکا نوٹس نہیں لیا۔


رمضان مینگل نے دھمکی دیتے ہوئے کہا : اگر ان کے گرفتار ساتھی دہشتگرد ساتھیوں کو سات محرم الحرام تک رہا نہ کیا گیا تو دس محرم الحرام کو عاشورہ کے دن میزان چوک پر ان کی تکفیری جماعت دھرنا دے گی۔


واضح رہے کہ میزان چوک کوئٹہ کی وہ مرکزی شاہراہ ہے جہاں عاشورہ کے روز تمام ماتمی جلوس عزاداری کرتے ہوئے امام بارگاہ حسینی کلاں کی جانب جاتے ہیں اور نماز باجماعت بھی اسی مقام پر ادا کی جاتی ہے۔


تکفیری تنظیمیں اس سے قبل بھی کوئٹہ شہر میں فرقہ واریت کو ہوا دینے اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬