رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے علماء کرام اور عمائدین کی موجودگی میں سکردو ائرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں بلتستان کے شھریوں سرحدوں کا محافظ بتایا ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ گلگت بلتستان ایک پرامن علاقہ ہے اور ان علاقے میں بسنے والے اس کے سرحدوں کے محافظ ہیں کہا: اسلامی تحریک شروع سے گلگت بلتستان کے آئینی اور بنیادی حقوق کے لئے ہر جگہ آوار اٹھائے رہی ، انشاء اللہ اس بار بھی گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے اور ان محروم علاقوں کے حقوق دلانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے ۔
حجت الاسلام واحدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس وقت ملک بے شمار مسائل سے گھرا ہوا ہے، ہمارا روز اول سے یہ موقف رہا ہے کہ اتحاد اور یکجہتی سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں کہا: سیاسی بحرانوں کا حل ہمیشہ مذاکرات سے نکلتا ہے اب بھی حکومت کو مشورہ دیں گے کہ وہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
حجت الاسلام واحدی نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے سوال کے جواب میں تاکید کی: انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے ، گلگت بلتستان کو ملک کا پانچوں آئینی صوبہ بنانا اسلامی تحریک کا پہلا ایجنڈا ہے، جس طرح ماضی میں ہماری پرامن حکومت رہی ہے اور علاقے میں بہت سے ترقیاتی کام ہوئے ہیں آئندہ بھی حکومت میں آکر مزید عوام کی خدمت کریں گے ۔