رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر حجت الاسلام محمد رمضان توقیر اور جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید اظہار بخاری نے گذشتہ دنوں ضلع لیہ پاکستان کے نواحی علاقے چونی جنوبی میں القائم ٹرسٹ پاکستان کی زیر نگرانی تعمیر ہونے والے فلاحی شفاخانے ’’ امام زین العابدین ہسپتال ‘‘ کا دورہ کیا اور منصوبے کی تازہ صورت حال، درپیش مشکلات ، کام کی رفتار اور علاقے میں اثرات کے حوالے سے ہسپتال کے بانی اور عطیہ کنندہ سید اختر حسین شاہ سے معلومات حاصل کیں ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور دکھ درد میں شریک ہونے کے حوالے سے ہر کام عین نیکی اور عبادت ہے جو مکتب تشیع کی تعلیمات کی روح ہے کہا: ایسی نیکیاں کمانے اور پھیلانے والے لوگ لائق تحسین و قدردانی ہیں ۔
حجت الاسلام توقیر نے اس خیراتی اور فلاحی منصوبے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کی کہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور دکھ درد میں شریک ہونے کے حوالے سے ہر کام عین نیکی اور عبادت ہے جو مکتب تشیع کی تعلیمات کی روح ہے کہا: ہم سے اس ادارے کے حوالے سے جس قدر حمایت اور تعاون ہوسکا ضرور کریں گے تاکہ اس غریب اور پسماندہ علاقے کے عوام زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں ۔
واضح رہے کہ اس موقع پر جامعہ علی ابن ابی طالب کے پرنسپل مولانا مختار حسین دیگر مدرسین، عمائدین علاقہ اور برادر عرفان حسین بھی موجود تھے۔