رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما حجت الاسلام سید شہنشاہ حسین نقوی نے نارتھ ناظم آباد پاکستان میں منعقدہ ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئےتمام پاکستانیوں کو اتحاد و اتفاق کی دعوت دی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ فرقہ واریت اور شدت پسندی کے خاتمے کے بغیر یہاں امن کا قیام ممکن نہیں کہا: ہمارے حکمرانوں کے ساتھ ریاستی اداروں اور عوام کو بھی کوشش کرنا ہوگی کہ یہاں اتحاد اور یکجہتی کا ماحول قائم ہو اور ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہوئے ایسا پرامن معاشرہ تشکیل دیا جائے، جس میں تمام طبقات آزادانہ طریقوں سے اپنے اپنے عقائد و نظریات کے ساتھ اپنی زندگیاں گزارسکیں ۔
حجت الاسلام نقوی نے مزید کہا: تمام پاکستانیوں اور مکاتب فکر کا فرض بنتا ہے کہ وہ اتحاد و اتفاق کیساتھ رہیں تاکہ ملک تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے اور ملک دشمنوں کی ناپاک کوششیں ناکام ہوں ۔