19 April 2016 - 18:20
News ID: 9283
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل نے کہا : گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں اسلامی تحریک کی کامیابی ملی پلیٹ فارم کی کامیابی ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے’’ گلگت بلتستان‘‘ قانون ساز اسمبلی کے کونسل ممبرا ن کے انتخابا ت میں اسلامی تحریک پاکستان کے نامزد اُمیدوار آغا سید محمد عباس رضوی کی کامیابی کو ملی پلیٹ فارم کی کامیابی قرار دیا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : اسلامی تحریک پاکستان ’’ گلگت بلتستان‘‘ کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم کر دار ادا کر رہی ہے اور اسلامی تحریک پاکستان کے اراکین اپوزیشن نشستوں پر بیٹھ کر مثبت انداز میں بلا تفریق عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اسلامی تحریک پاکستان کے نامزد اُمیدوارو اسلای تحریک پاکستان کے صوبائی صدر گلگت بلتستان آغا سید محمد عباس رضوی کی رکن کونسل گلگت بلتستان منتخب ہو نے پر اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی ، چاروں ممبران کیپٹن (ر) محمد شفیع ،کیپٹن (ر)محمد سکندر علی ، شیخ محمد علی حیدر، محترمہ ریحانہ عبادی اور گلگت بلتستان قانون اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جمعیت علماء اسلام کے رہنما حاجی شاہ بیگ، گلگت بلتستان کے عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے کہا :  اس عمل سے علاقہ میں اتحاد و وحدت کو فروغ ملے گا اور گلگت بلتستان کی پُرامن فضاء میں مزید بہتری آئے گی ۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے تاکید کی : ہم سیاسی میدان عمل میں عملاً موجود ہیں اور عوام کے فلاح و بہبود و ترقی کیلئے مثبت کر دار ادا کر رہے ہیں ۔ ہماری جماعت کی جانب سے میں نے ملک بھر کے مختلف علاقوں سمیت گلگت بلتستان میں اپنی مدد آپ کے تحت ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔

انہوں نے کہا : ضلع نگر میں عوام کو بجلی کی سہولت بہم فراہم کرنے کے لئے اہلیان علاقہ اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام شبیر حسن میثمی و دیگر ان ذمہ داران کے تعاون وسرپرستی کے باعث پن بجلی گھر کا منصوبہ پایا تکمیل تک پہنچا ، جس کے باعث ایک دیہات کے 200گھر بجلی کی سہولت سے مستففید ہو رہے ہیں جبکہ ضرورت کے وقت مزید 5 دیہاتوں600 گھروں کوبجلی مہیا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اسلامی تحریک اپنا بھر پور کر دار ادا کرتی رہے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬